Thursday, March 28, 2024

راتوں رات لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی،عوام صبر  کریں،پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رہیںگی : نواز شریف

راتوں رات لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی،عوام صبر  کریں،پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رہیںگی : نواز شریف
June 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ راتوں رات لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی عوام کو بجلی نہ ملے تو صبر کریں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔ اسلام آبادہائی وے سگنل فری توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 24کلو میٹر طویل ہے ،، توسیعی منصوبے کی لین موٹر وے سے زیادہ ہوں گی،،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں روات کو موٹر وے سے لنک کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی چار یا چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات نہیں کی ،، قوم کے سامنے سچ بات کرنی چاہیے،،مسٗلے حل نہ ہوں تو لوگ ڈنڈے اٹھا کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو پر تنقید کرنے والے آج اس کی حمایت کرتے ہیں،، انہوں نے کہا کہ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہوجائے تو صبر سے کام لیں۔ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے نائینٹی ٹو نیوز کی خبر کی بھی تصدیق کر دی ان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی حکومت اپنے خزانے سے اڑھائی ارب سبسڈی پر خرچ کرے گی ۔