Monday, September 16, 2024

رابطہ کمیٹی کے فیصلے آئین کے مطابق تھے،فیصل سبزواری

رابطہ کمیٹی کے فیصلے آئین کے مطابق تھے،فیصل سبزواری
March 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ  رابطہ کمیٹی کے فیصلے آئین کے مطابق تھے،توقع تھی فاروق ستار الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانیں گے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے،خالد مقبول صدیقی کی واپسی پر مشاورت کریں گے،فاروق ستار کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم  پاکستان کا بہادر آباد کے علاوہ کوئی دفتر نہیں،پارٹی پرچم اور انتخابی نشان بھی یہیں موجود ہے۔