Monday, September 16, 2024

رابطہ کمیٹی کی بہادر آباد میں بیٹھک ، فاروق ستار نے پی آئی بی میں اجلاس طلب کرلیا

رابطہ کمیٹی کی بہادر آباد میں بیٹھک ، فاروق ستار نے  پی آئی بی میں اجلاس طلب کرلیا
February 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں بیٹھک کا انعقاد کیا ۔  اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ دوسری جانب فاروق ستار نے بھی حامیوں کا اجلاس پی آئی بی میں طلب کر لیا ،  رابطہ کمیٹی کے الیکشن کمیشن کے لکھے  گئے خط کا جواب دینے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی عامر خان گروپ  کا بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کامران ٹیسوری کو پارٹی سے نکالنے پر بھی غور کیا گیا۔

میئر کراچی کہتے ہیں کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے  ۔ عامر خان کہتے ہیں کہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، کارکنان اور شہدا کے اہل خانہ بھی پریشان ہیں ۔

دوسری جانب فاروق ستارنے اپنے حامیوں کا اجلاس پی آئی بی میں طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی بی گروپ نے رابطہ کمیٹی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ فیصلوں کی توثیق جنرل ورکرز اجلاس میں کی جائے گی ۔