Tuesday, May 7, 2024

رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
November 10, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔ ساتھ ہی کارکنان کو فاروق ستار سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ایم کیوایم پاکستان میں جاری اختلافات کی خبریں درست ثابت ہوئی۔ متحدہ رابطہ کمیٹی نے آخر کار ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی سے مائنس کر دیا۔ بہادر آباد عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی نے بڑی بیٹھ لگائی۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والا اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ فاروق ستار نہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور نہ ہی جواب جمع کرایا جس پر  رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ رابطہ کمیٹی نے اعلامیہ میں کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جو ل نہ رکھیں۔ خواجہ اظہار الحسن بولے تنظیم کے اندر اصولوں کے ساتھ ہی رہا جا سکتا ہے۔ فاروق ستار کے حوالے سے پارٹی بیان واضح ہے۔ اس سے قبل 13 ستمبر کو فاروق ستار نے استعفیٰ دیا تھا،جسے رابطہ کمیٹی نے  28 اکتوبر کو منظور کیا تھا۔