Tuesday, May 14, 2024

رابرٹو بٹسٹا اگٹ اور ڈیوڈ گوفن نے مونٹ پلیئر اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی

رابرٹو بٹسٹا اگٹ اور ڈیوڈ گوفن نے مونٹ پلیئر اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی
February 28, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) اسپین کے رابرٹو بٹسٹا اگٹ اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے مونٹ پلیئر اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رابرٹو بٹسٹا اگٹ کا مقابلہ جرمنی کے پیٹر گوجوزک سے ہوا، اسپینش ٹینس پلیئر نے جرمن حریف کو کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن اور بیلا روس کے ایگور گیراسموف آمنے سامنے ہوئے، ڈیوڈ گوفن نے حریف کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔