Friday, March 29, 2024

رابرٹ اوبرائن امریکی مشیر قومی سلامتی نامزد

رابرٹ اوبرائن امریکی مشیر قومی سلامتی نامزد
September 19, 2019
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ اوبرائن کو مشیر قومی سلامتی نامزد کر دیا وہ گذشتہ ہفتے برطرف کیے جانے والے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے رابرٹ اوبرائن کے ساتھ طویل عرصے تک کام کیا ہے ، وہ بہت اچھے طریقے سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے اچانک جان بولٹن کو برطرف کردیا تھا ،او برائن بیرون ملک مقیم امریکی مغویوں سے متعلق حالات کے لئے ٹرمپ کے ایلچی کی حیثیت سے خدمات انجام دے دے رہے ہیں ۔