Saturday, April 27, 2024

رائے ونڈ تا جاتی امرا سڑک کی غیر قانونی تعمیر، نوازشریف پیش نہ ہوئے

رائے ونڈ تا جاتی امرا سڑک کی غیر قانونی تعمیر، نوازشریف پیش نہ ہوئے
May 20, 2018
لاہور (92 نیوز) 1998 کے دورِ اقتدار میں رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ ریجنل آفس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو آج دوبارہ گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا، مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ نیب لاہور کے مطابق 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نواز شریف نے سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے بڑھا کر 24 فٹ کروا دی جس سے  نہ صرف  کے لاگت میں اضافہ ہوا بلکہ سڑک چوڑی کروانے کے باعث  ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔ اپریل 2000ء میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی جبکہ نیب کی جانب سے بعد ازاں ضلع کونسل کے افسران، ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا۔