Monday, September 16, 2024

رائیونڈ کا چکر لگانے سے شاید عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک ہو جائے: عابد شیر علی

رائیونڈ کا چکر لگانے سے شاید عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک ہو جائے: عابد شیر علی
April 19, 2016
لاہور (نائنتی ٹو نیوز) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے عمران خان اور شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں  لے لیا۔ لاہور میں یونیسکو کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ تبلیغی مرکز ہے، رائیونڈ کا چکر لگانے سے شاید عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک ہو جائے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو تو کوئی کھانے پر نہیں بلاتا، وہ ٹی وی پروگراموں میں گھنٹہ گھنٹہ بیٹھے رہتے ہیں۔