Tuesday, April 23, 2024

رائیونڈ تاجاتی امرا سڑک کی غیرقانونی تعمیر،نوازشریف کل پھر نیب میں طلب

رائیونڈ تاجاتی امرا سڑک کی غیرقانونی تعمیر،نوازشریف کل پھر نیب میں طلب
May 19, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) رائے ونڈ تا جاتی امرا سڑک کی غیر قانونی تعمیر پر نوازشریف کی کل پھرنیب لاہورطلبی ہے ۔ سابق وزیراعظم پر 1998 میں اختیارات کا غلط استعمال کرتے  ہوئے سڑک کی چوڑائی 20 سے 24 فٹ کرنے کا الزام ہے ۔ نیب  نے نوازشریف کو پہلے بھی طلب کیا تھا،لندن میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے تھے ۔