Tuesday, May 7, 2024

رائین فالز یورپ کا پاورفل واٹر فال

رائین فالز یورپ کا پاورفل واٹر فال
February 22, 2020
زیورخ (92 نیوز) جنت نظیر سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیاں دلکش جھیلیں اور آبشاریں اور برف پوش پہاڑ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہی خوبصورت نظاروں میں رائین فالز بھی ہے جسے یورپ کا پاورفل واٹر فال مانا جاتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیاں دلکش جھیلیں اور آبشاریں اور برف پوش پہاڑ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں ۔جہاں مقامی لوگوں کے علاوہ دنیا بھر سے سیاح اپنی زندگی کے حسین ترین لمحات گزارتے ہیں۔ دلوں کو موہ لینے والے ان نظاروں میں رائین فالز بھی ہے جسے یورپ کا پاورفل واٹر فال مانا جاتا ہے۔ یہ رائین فالز 150 میٹر چوڑے اور 23 میٹر اونچے ہیں جن سے بہتے صاف شفاف پانی کے جھرنے اور شور آنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ پھر آنے والے ان حسین نظاروں کے حسن میں کھو جاتے ہیں۔ یہ واٹر فالز 14 ہزار سے 17 ہزار سال پرانے ہیں۔ جو خوبصورت شہر زیورخ سے 50 کلو میٹر شمال کی جانب سوئس جرمن بارڈر پر واقع ہیں۔ بچوں اور فیملیز کے ساتھ آنے والوں کو بوٹنگ سمیت ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں تاکہ آنے والے ان دلکش نظاروں سے بھر پور لطف اندوز ہو سکیں۔