Friday, April 19, 2024

رائٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

رائٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا
September 13, 2019
لندن (92 نیوز) رائٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارت نے احتجاج کو روکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے غیر قانونی حراستوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 40 دن گزر گئے ہیں۔ ماہ اگست کے دوران کشمیر میں 4 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ بھارتی حکام زیر حراست افراد کا قصور بتانے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2 سابق وزراء اعلیٰ سمیت 200 سے زائد سیاستدان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ زیر حراست افراد میں 100 سے زائد سماجی رہنماء اور کارکن بھی شامل ہیں۔ 85 افراد کو آگرہ کی جیل میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ وادی میں 5 اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئیں۔