Thursday, April 25, 2024

رائل پام لیز کیس، سپریم کورٹ کا سرمایہ کاری بورڈ کی صلاحیت پر اظہار مایوسی

رائل پام لیز کیس، سپریم کورٹ کا سرمایہ کاری بورڈ کی صلاحیت پر اظہار مایوسی
July 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے رائل پام کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت  پر سرمایہ کاری بورڈ کی صلاحیت پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ عدالت نے بی او آئی کو ریلوے پرپوزل کی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ریلوے کہتا ہے بھاری سرمایہ کاری کوئی بھی 15 سال سے کم لیز پر نہیں کریگا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے چیئرمین پاکستان ریلوے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا شیخ رشید کہتے تھے لوگ سرمایہ کاری کیلئے دروازے توڑ رہے ہیں۔ دروازے توڑنے والے سرمایہ کار کہاں بھاگ گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے لیز کے معاملے میں کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کرینگے۔ سیاسی دباؤ آئے تو عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے ریلوے کو رائل پام کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی حکم دیا۔