Sunday, September 8, 2024

را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا  کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت جاری ہے: عشرت العباد

را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا  کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت جاری ہے: عشرت العباد
March 26, 2016
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت کی جارہی ہےان کا کہنا تھا کہ وہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو اب بھی دیکھ اور سمجھ رہے ہیں . تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنی گاڑی میں  خود پہنچے صدر لکی اسٹار ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے ۔ وزیر بلدیات کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ بھی ان کے ساتھ تھے ۔ افسران سے بریفنگ لی اورتعمیراتی کام کا خود جائزہ لیا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے  را کے تخریب کار کی گرفتاری کو ایجنسیز کی اہم کامیابی قرار دیا ۔ پاک سرزمین پارٹی سے متعلق بھی سوال ہوا جسے وہ نہایت صفائی سے گول کرگئے ۔