Sunday, September 8, 2024

را کے ایجنٹ بھوشن یادو کی گرفتاری پر بھارتی حکومت اور میڈیا کی مجرمانہ خاموشی

را کے ایجنٹ بھوشن یادو کی گرفتاری پر بھارتی حکومت اور میڈیا کی مجرمانہ خاموشی
March 25, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر بھارتی حکومت اور سرکاری حلقوں کو سانپ سونگھ گیا۔ بھارت نے پاکستانی میڈیا پر بھوشن یادو کی گرفتاری کے بعد چپ سادھ لی۔ پاکستان کا یہ دعویٰ درست ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان کے علاقے سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ بھوشن یادو کی گرفتاری نے پاکستانی الزامات کو درست ثابت کر دیا ہے۔ بھوشن یادو کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بھارتی ہائی کمشنر سے معاملے پر وضاحب بھی طلب کی گئی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان کے معاملے پر زہر اگلنے والا بھارتی میڈیا حیرت انگیز طور پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔