Sunday, September 8, 2024

را کے افسر کی بلوچستان سے گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، اپوزیشن لیڈر کا بھارتی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

را کے افسر کی بلوچستان سے گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، اپوزیشن لیڈر کا بھارتی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ
March 25, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) را کے افسر کی بلوچستان سے گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر نے بھارتی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ بھی کر دیا۔ را کے افسر کی بلوچستان سے گرفتاری پر قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے صوبائی اسمبلی میں قراداد جمع کرا دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار را کے افسر بھوشن یادیو نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کا اعتراف کیا ہے، اس سےایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف گھائونی سازشیں کر رہا ہے۔ قراداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔