Friday, May 3, 2024

را پاکستان میں افغانستان کے راستے ایک سیاسی جماعت کے ذریعے مداخلت کررہی ہے : لارڈ نذیر

را پاکستان میں افغانستان کے راستے ایک سیاسی جماعت کے ذریعے مداخلت کررہی ہے : لارڈ نذیر
November 28, 2015
ملتان(92نیوز)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیر احمد نے کہا ہے کہ را پاکستان میں افغانستان کے راستے سے ایک سیاسی جماعت کے ذریعے مداخلت کر رہی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کے ثبوت دیئے لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سرتاج عزیز نے بھارتی مداخلت کے ثبوت یو این او کو دینے کے دعوے کیے تھے لیکن ابھی تک ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا بہتر امیج نہیں جاتا ۔ انکا کہنا تھا کہ داعش کی وجہ سے دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا ہورہی ہے اور پیرس حملوں کے بعد پاکستان سمیت مسلم دنیا کے مسائل بڑھ گئے ہیں داعش کے مسئلے کا حل جنگ سے بہتر سیاسی طریقے سے ہو سکتا ہے جس میں عرب ممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔لارڈ نذیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بھارتی فنکاروں کے حوالے سے زیادہ جذ باتی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب بھی بھارت میں مسلمانوں پر بے انتہا ظلم کیے جاتے ہیں اور وہ بھارت کے ہیرو ہیں ہمارے پاکستان کے نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔