Saturday, April 20, 2024

را، پاکستان اور ایم کیو ایم کی دشمن ہے  : الطاف حسین،

را، پاکستان اور ایم کیو ایم کی دشمن ہے  : الطاف حسین،
June 29, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ "را "پاکستان کی دشمن ہے اوروہ ایم کیوام کی بھی دشمن ہے۔ طارق میرکے مبینہ بیان کو بنیاد بناکرمیڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد گراؤنڈ میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے ایم کیو ایم پر لگنے والے الزمات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا وطن تھا  ہے اور رہے گا وہ پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی کارکن نےبھارت سےٹریننگ لی ہےتو رابطہ کمیٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بتائے۔ رابطہ کمیٹی کی غفلت کی وجہ سے بوجھ الطاف حسین پرپڑتا ہے، الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی توفوج کیساتھ ملکر"را "سے لڑنے کے لیے تیارہیں۔