Sunday, September 8, 2024

را ایجنٹ کیس : ایم کیو ایم رہنما محمد انور سمیت تین ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

را ایجنٹ کیس : ایم کیو ایم رہنما محمد انور سمیت تین ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا
January 9, 2016
کراچی(92نیوز)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے راایجنٹ کیس میں ایم کیوایم رہنما محمدانورسمیت تین ملزموں کو اشتہاری قراردے دیا۔ سانحہ صفورا کےملزم سعد عزیزکےخلاف پولیس موبائل پر حملےکا مقدمہ جیل میں چلے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت ہوئی توتفتیشی افسرنے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیاکہ را ایجنٹ کیس میں تین ملزم مفرورہیں عدالت نے ایم کیوایم رہنمامحمد انور،محمود صدیقی اورمحمد سلمان کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کےحکم پرری اوپن ہونےوالےقتل کیس کی سماعت میں مقامی عدالت نےایم کیوایم کارکن ملزم کاشف ڈان اور فرحان کواشتہاری قراردیےدیا ۔ ملزموں نےانیس سو پچانوے میں ایم کیوایم حقیقی کےکارکن عمران علی کوقتل کیا تھا،ملزموں نے دو ہزار تیرہ میں ضمانت حاصل کی اورمفرورہوگئے،کیس میں چارملزموں کوپہلےہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا سانحہ صفورا کےمرکزی ملزم سعد عزیزکےخلاف پولیس موبائل پرحملےکا مقدمہ جیل ٹرائل میں چلانےکانوٹی فکیشن اے ٹی سی کوموصول ہوگیا ملزم سعدعزیزاوراس کےساتھیوں کےخلاف گلشن اقبال میں پولیس موبائل پرحملے کا مقدمہ درج ہے جس میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا تھا اےٹی سی نےملزم کےخلاف گواہ پیش نہ کرنےپر5 پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دےدیا۔