Friday, April 26, 2024

را اور این ڈی ایس کا اہم مہرہ افغانستان میں بیٹے سمیت قتل

را اور این ڈی ایس کا اہم مہرہ افغانستان میں بیٹے سمیت قتل
December 21, 2020

کابل (92 نیوز) را اور این ڈی ایس کا اہم مہرہ افغانستان میں بیٹے سمیت قتل ہو گیا۔

کالعدم تنظیم کا سینئر کمانڈر گل بہار مسلح حملے میں قندھار میں ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق گلبہار کا کوڈ نام جمال خان تھا۔ پاکستان میں دہشتگردی میں مطلوب گلبہار اپریل 2007 میں افغانستان فرار ہوا تھا۔ گلبہار کالعدم تنظیموں کی ’’را‘‘ سے فنڈنگ کیلئےفوکل پرسن تھا۔ دہشتگرد گلبہار نے 2 نومبر کو بھارت میں ’’را‘‘ حکام سے ملاقاتیں کیں۔