Monday, September 16, 2024

راؤ انوار یہاں نہیں ، قطر سمیت 3 ممالک نے انٹرپول کو آگاہ کردیا

راؤ انوار یہاں نہیں ، قطر سمیت 3 ممالک نے انٹرپول کو آگاہ کردیا
February 10, 2018

اسلام آبا د ( 92 نیوز )  نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی عدم موجودگی کے بارے میں قطر سمیت تین ممالک نے انٹر پول کو آگاہ کر دیا۔

کئی روز گزر جانے کے باوجود  سندھ پولیس نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزم راو انوار کوگرفتار نہ کرسکی۔ جبکہ پولیس مقابلوں میں پیش پیش رہنے والے،امان اللہ مروت، خیر محمد، فیصل چوہدی، انار خان اور غیر سرکاری شخص رضا بھی منظر عام سے غائب ہے ۔

دوسری  جانب  دو ہفتے قبل راؤ انوار کی  گرفتاری  کے لیے انٹر پول  سے بھی رابطہ کیا گیا تھا

جس کے بعد انٹرپول نے سرچ اینڈ لوکیٹ میسج کے ذریعے تمام ممالک سے راؤ انوار کی موجودگی سے متعلق تصدیق مانگی تھی ۔

تاہم  قطر سمیت 3 ممالک  نے راؤ انوار کی غیر موجودگی کے حوالےسے انٹرپول کوآگاہ کردیا ہے ۔