Wednesday, May 8, 2024

راؤ انوار ہی نقیب اللہ کو قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ

راؤ انوار ہی نقیب اللہ کو قتل کرنے  کے ذمہ دار ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ
April 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ قتل کیس پر بنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ عدالت کو ارسال کر دی ۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ راؤ انوار ہی نقیب اللہ قتل کیس کے  ذمہ دار ہیں ۔ رپورٹ کے متن میں لکھا گیا کہ سابق ایس ایس پی ملیر مبینہ مقابلے کے وقت موقع پر موجود تھے،جیو فینسگ نے بھی موجودگی ثابت کردی،نوجوان کو جنوبی وزیرستان کے ملک حاجی کے کہنے پر گرفتار کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کیے ، راؤ انوار اور دیگر ملزمان نے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈی این اے رپورٹ سے چاروں افراد کا الگ الگ قتل ثابت ہوتا ہے ، چاروں افراد کو دو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا۔ ایک کمرے کے قالین پر دو افراد کے خون کے شواہد ملے جب کہ دوسرے کمرے کے قالین پر چاروں کے خون کے شواہد ملے۔ رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد اس کے ہمراہ بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ملزم کیس میں ملوث نہ ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا جب کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم راؤ انوار نے ٹال مٹول سے کام لیا۔