Monday, September 16, 2024

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے انٹر پول سے مدد حاصل کرلی

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے انٹر پول سے مدد حاصل کرلی
February 2, 2018

کراچی (92 نیوز) انکاؤنٹر اسپشلسٹ راؤ انوار کی گرفتاری کا معاملہ۔ ایف آئی اے نے انٹر پول سے مدد حاصل کرلی۔ سرچ اینڈ لوکیٹ میسج کے ذریعے راو انوار کی تفصیلات بھی فراہم کر دی گئیں۔

دوسری جانب گرفتار ی کے ڈر سے راؤ انوار نے اپنا واٹس ایپ بھی بند کردیا۔

نقیب اللہ قتل کیس میں فرار سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ راؤ انوار کی گرفتاری کے  لیے تمام تدبیریں ناکام ہونے پر ایف آئی اے نے انٹر پول سے مدد طلب کرلی۔

سرچ اینڈ لوکیٹ میسج کے ذریعے راو انوار کی تمام تر تفصیلات انٹرپول کو فراہم کردیں جبکہ سرچ اینڈ لوکیٹ میسج انٹر پول کے ذریعے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر بھی بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد فرارملزم دنیا کسی بھی ائیر پورٹ دیکھا جائے تو فوری طور پر انٹرپول کو آگاہ کیاجاتا ہے۔

دوسری جانب گرفتاری کے ڈر سے راؤ انوار نے اپنے موبائل فونز کے بعد واٹس ایپ بھی بند کردیا۔ اس قبل راؤ انوار بذریعہ واٹس ایپ پولیس آفسران اور میڈیا نمائندوں سے رابطے میں تھے۔