Thursday, April 25, 2024

راؤ انوار کی معطلی کافی نہیں ،متاثرین کو انصاف دیا جائے ،سراج الحق

راؤ انوار کی معطلی کافی نہیں ،متاثرین کو انصاف دیا جائے ،سراج الحق
January 21, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ راؤ انور کی معطلی کافی نہیں ہے ۔ نقیب اللہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ سراج الحق نے دس روز کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ داد رسی نہ ہونے پر 31 جنوری کر کراچی میں گرینڈ جرگے کا اعلان کر دیا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے دس دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو 31 جنوری تک انصاف فراہم کیا جائے ۔

سراج الحق نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اتنا ہی بہادر ہے تو اسے بارڈر پر بھیجا جائے ۔

دوسری جانب کراچی ، خوشاب اور ایبٹ آباد میں بھی نقیب اللہ کے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔