Monday, September 16, 2024

راؤ انوار کو نجی ائیر لائن کے بورڈنگ پاس جاری ہونے پر متعلقہ حکام عدالت طلب

راؤ انوار کو نجی ائیر لائن کے بورڈنگ پاس جاری ہونے پر متعلقہ حکام عدالت طلب
March 19, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہونے پر متعلقہ حکام کو عدالت طلب کر لیا گیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کی ۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا راو انوار عدالت آجائے تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا ۔ راو انوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہو گا ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ راو انوار کو ائیرپورٹ پر کس نے سہولت دی اور پاس ایشوکیے ۔ راو انوار کے لیے بحریہ ٹاون کا ائیرکرافٹ استعمال نہیں ہوا ۔ کیا ملک ریاض کی طرف سے بیان حلفی آیا ۔

نمائندہ بحریہ ٹاون نے عدالت کو بتایا کہ ملک ریاض کا بیان حلفی جمع کروا دیا گیا ہے ۔

ادھر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو دی گئی رپورٹ میں بتایا کہ راؤ انوار کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں ۔

دوسری طرف آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کے استفسار پر بتایا راو انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے ۔ عدالت نے دن ڈیڑھ بجے نجی ائیرلائن کے متعلقہ حکام سمیت آئی جی سندھ کو ائرپورٹ ویڈیو فوٹیج پر ان کیمرہ بریفنگ کے لیے طلب کر لیا ۔