Saturday, April 20, 2024

راؤ انوار تعاون نہیں کرتے تو گرفتاری ہمارا حق ہے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر

راؤ انوار تعاون نہیں کرتے تو گرفتاری ہمارا حق ہے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر
January 22, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کے فیصلے کے بعد راؤ انوار منظر سے غائب ہیں جب کہ ان کا فون بھی بند ہے ۔

راؤ انوار کے قریبی ساتھیوں کا بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں جبکہ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے بھی انکار کردیا۔

دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ  ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے کہا ہے کہ راؤ انوار انکوائری میں تعاون نہیں کرتے تو گرفتاری ہمارا حق ہے ۔ راؤانوار کے قریبی ساتھی ناز میر کو حراست میں  لے لیا گیا ہے ۔

ادھر راؤ انوار کی ٹیم کے 3 ایس پیز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکٹر نجیب، چودھری سیف اللہ اور افتخار لودھی کوعہدوں سے ہٹایاگیا۔

ڈاکٹر نجیب ایس پی ملیر، چودھری سیف اللہ سہراب گوٹھ اورافتخارلودھی ایس پی گڈاپ تعینات تھے۔