Monday, September 16, 2024

رئیس کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگادی گئی

رئیس کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگادی گئی
February 6, 2017
اسلام آباد(92نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  اور پاکستان اداکارہ مائرہ خان کی فلم رئیس  کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں مرکزی فلم سنسر بورڈ نے بھارتی فلم رئیس کی نمائش روک دی  نمائش روکنے کا فیصلہ سنسر بورڈ کے بورڈ اجلاس کے بعد کیا گیا واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم کردی تھی۔ رئیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ مائرہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔۔بھارتی فلم کو نمائش کے لئے سندھ اور پنجاب صوبائی سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دی تھی۔ تاہم مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کے جائزے کے بعد فلم کو قوائدوضوابط کے خلاف قراردیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔