Sunday, May 19, 2024

ذہنی دباؤ کے شکار اہلکاروں کی پولیس ناکوں پر تعیناتی پر پابندی، پولیس اہلکاروں سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائیگی

ذہنی دباؤ کے شکار اہلکاروں کی پولیس ناکوں پر تعیناتی پر پابندی، پولیس اہلکاروں سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائیگی
June 12, 2015
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی میں ناکے پر پولیس فائرنگ سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں ناکوں پر جذباتی اور ذہنی دباؤ کے شکار اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ اسلحہ بھی صرف باقاعدہ تربیت یافتہ اہلکاروں کے پاس ہو گا۔ آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے نیا ایس او پی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ذہنی دباؤکے شکار اور تند مزاج اہلکاروں کو اسلحہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ پولیس لائنز میں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی کم سے کم طاقت کے استعمال، غصے پر کنٹرول اور شہریوں سے مثبت رویے کی تربیت بھی دی جائے گی جبکہ پولیس اہلکاروں کا ناکوں پر شہریوں کے نہ رکنے پر فائرنگ کا اختیار بھی ختم کر دیا گیا ہے تاہم پولیس اہلکار نہ رکنے والے شہری کو گرفتار کرنے کے پابند ہوں گے۔ اسی طرح پولیس اہلکاروں سے آٹھ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔