Friday, May 10, 2024

ذکیہ بی بی نماز جنازہ 12 برس بعد ادا کر دی گئی

ذکیہ بی بی نماز جنازہ 12 برس بعد ادا کر دی گئی
February 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اولاد کے دیوانہ پن کی شکار ذکیہ بی بی  کی روح کو قرار آگیا، 12سال بعد  نمازجنازہ ادا کی گئی، مرحومہ کو قبر کی مٹی نصیب ہوئی،نماز جنازہ میں  اہل محلہ نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔ اولاد نے دیوانہ پن میں  ماں کی لاش کو 12 سال تک گھر میں چھپائے رکھا ، بارہ سال قبل فوت ہونے والی ذکیہ بی بی  کی نماز جنازہ کا انتظام اہل محلہ نے اپارٹمنٹ کی مسجد میں کیا ، نماز جنازہ میں اپارٹمنٹ کے رہائشیوں  کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ذکیہ بی بی  کی باقیات کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ قیصر اور شگفتہ نے ماں کی موت کے بعد لاش کو کیمیکل لگا کر فلیٹ میں رکھا تھا ، ذکیہ کے بھائی محبوب نے اتوار کو فلیٹ کی صفائی کے دوران ذکیہ کی باقیات کو اٹھا کر اپارٹمنٹ کے قریب کچرے میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے باقیات ملنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔