Friday, April 26, 2024

ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار

ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار
March 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم  دے دیا۔ بھارت نے فیصلےپرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کوبھارتی دفترخارجہ طلب کرکےوضاحت لی۔ جسٹس نورالحق قریشی نے  نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا  ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ممبئی حملہ کیس میں ضمانت منظوری کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں تین مرتبہ توسیع کی گئی۔ ملزم سات سال قید میں رہ چکا ہے،دوسری جانب عدالتی فیصلے کےبعد بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کوبھارتی دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ بھارتی حکام نےتشویش کا اظہارکرتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کےفیصلےپرعبدالباسط سےوضاحت لی۔