Sunday, September 8, 2024

  ذوالفقارمرزاکی غیرقانونی اسلحہ کیس میں عبوری ضمانت منظور

   ذوالفقارمرزاکی غیرقانونی اسلحہ کیس میں عبوری ضمانت منظور
May 22, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ذوالفقارمرزا کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں بھی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ان کے خلاف بدین میں غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے بعد عدالت نے ذوالفقار مرزا کی ایک لاکھ روپے کے عوض 7 روز کے لیے عبوری ضمانت منظورکرلی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ذوالفقار مرزاکو سات روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔