Monday, May 6, 2024

ذوالفقار مرزا کی عدم گرفتاری پر تاجر اتحاد نے بدین میں شٹرڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کر دی

ذوالفقار مرزا کی عدم گرفتاری پر تاجر اتحاد نے بدین میں شٹرڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کر دی
May 7, 2015
بدین (92نیوز) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی اور تاجر اتحاد کی کال پر بدین میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے، کاروباری مراکز بند، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ ڈاکٹر ذولفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف شہر میں ہنگامہ آرائی کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت بارہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار نہ کرنے پر پیپلزپارٹی اور تاجر اتحاد کی کال پر ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں بدین، کھوسکی اور پنگریو مین شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ہے جس کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جبکہ مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔