Saturday, May 18, 2024

ذوالفقار مرزا کی  آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

ذوالفقار مرزا کی  آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
May 6, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ذوالفقار مرزا نے  آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چھ مئی تک چاروں مقدمات میں ضمانت منظور کی ۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود ذوالفقار مرزا کو بدین میں پولیس نے گھیر رکھا ہے اور انہیں عدالت نہیں آنے دیا جارہا۔ انہیں قانونی چارہ جوئی سے روکا جارہا ہے ۔ عدالت کے مطابق ذوالفقار مرزا کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔