Tuesday, May 7, 2024

  ذوالفقار مرزا اپنی شوگر مل کی نیلامی رکوانے عدالت پہنچ گئے

   ذوالفقار مرزا اپنی شوگر مل کی نیلامی رکوانے عدالت پہنچ گئے
June 11, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پنگریو میں قائم اپنی شوگر مل کی نیلامی رکوانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں انکی  پیپلزپارٹی کے لائرز کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عدالت میں اپنے بیان میں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ نیلامی سے قبل انکی شوگر مل پر قبضہ کیا گیا اور اب اس کو نیلام کروایا جارہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری انکی شوگر مل انور مجید کو دینا چاہتے ہیں شوگر مل کے تمام ڈاکیومنٹس میرے پاس ہیں ۔ میر ی ایک ارب کی شوگر مل ہے حکومت سندھ اس کی نیلامی کیلئے 325ملین روپے کی بولی مقرر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  اس شوگر مل کی نیلامی میں صرف ایک کمپنی اومنی گروپ کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جس کا مالک انور مجید ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیلامی کا وقت دن ڈیڑھ بجے مقر ر کیاتھا مقرر وقت پر اومنی گروپ کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔