Saturday, May 18, 2024

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں جیالوں نے سارا غصہ کیک پر نکال دیا

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں  جیالوں نے سارا غصہ کیک پر نکال دیا
January 5, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں پارٹی رہنمائوں نے اپنا غصہ قیادت پراورجیالوں نے کیک پر نکالا جس میں جتنا ہے دم کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئےکارکن کیک پر جھپٹ پڑے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے جیالوں نے اپنے قائد کا جنم دن منانے کےلئے کیک کٹنے کا انتظارتو کیا لیکن جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو کیک پر جھپٹ پڑےجس میں جتنا دم تھا اتنا کیک حاصل کرلیا بزرگ جیالے کو کیک اتنا لذیز لگا کہ انگلیاں بھی چاٹ لیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں پارٹی رہنماء ایوب شاہ اور سابق صوبائی وزیرسید ظاہرشاہ نے پارٹی قیادت پر تنقید کے نشتربرسا کردل کی بھڑاس خوب نکالی۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دبئی میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے پارٹی نہیں بنتی چوروں اور ڈاکوئوں کو پارٹی سے نکالنا ہوگا۔