Monday, May 13, 2024

ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 ویں برسی منائی جارہی ہے

ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 ویں برسی منائی جارہی ہے
April 4, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 ویں برسی منائی جارہی ہے، ایک شخص ایک ووٹ سے لیکر ایٹمی صلاحیت تک قائد عوام کے بے شمار کارنامے ہیں۔

چار اپریل پاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب منتخب وزیراعظم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، ذوالفقارعلی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد کے ساتھ ملک میں سیاست اور اقتدار عام آدمی کے حوالے کیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی عوامی انداز اور قائدانہ صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

پاکستان کے واحد سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور ملک میں عوام کی سیاست کے خالق پر مُلک توڑنے کا الزام لگا، جبکہ90  ہزار فوجی بھی واپس لائے، زرعی اصلاحات اور صنعتوں کو قومیانے کی پالیسی بھی ذوالفقارعلی بھٹو کی ہی تھی۔

ذوالفقارعلی بھٹو نے بطور وزیراعظم کئی ایسے کام کیے جن کی مثال نہیں ملتی، متفقہ آئین، ایٹمی صلاحیت اور قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دلویا، ذوالفقارعلی بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست ختم کرکے میدان سے ایوان کا رخ متعین کیا۔