Monday, September 16, 2024

ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
April 4, 2018
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) ایٹمی پاکستان کے خالق اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی منائی گئی ۔ ملک بھر سے جیالے جوق در جوق برسی کی مرکزی تقریب میں لاڑکانہ پہنچے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما پروٹوکول کے ساتھ اپنے قائد کے آستانے پر آئے اور  قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں ۔ گڑھی خدابخش میں مرکزی تقریب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے خطاب کیا ۔  جیالے اپنے قائد کے نواسے کو ایک جھلک دیکھنے کیلئے مچل رہے تھے ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر  گڑھی خدابخش میں سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ، پولیس کی بھاری نفری علاقے بھر میں تعینات رہی جب کہ  پولیس کمانڈوز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ دکھائی دیئے ۔