Saturday, May 18, 2024

ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو مسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا  : قائم علی شاہ

ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو مسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا  : قائم علی شاہ
January 5, 2016
لاڑکانہ (92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ  ذوالفقار علی بھٹو  نے عوا م کو سیاسی  طور پر باشعور کیا قائد عوام  آج  زندہ  ہوتے  تو مسئلہ کشمیر  حل ہو چکا ہوتا تفصیلات کےمطابق  لاڑکانہ میں ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم  پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ   تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے   وزیراعلیٰ  قائم علی شاہ نے کہا کہ  ذوالفقار علی  بھٹو  جیسے  رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی سیاست  سے  لوگ سیاسی طور پر با شعور ہوئے ۔ وزیراعلیٰ  قائم علی شاہ نے واضح کیا کہ ذوالفقار بھٹو  مذاکرات کے دھنی  تھے  آج وہ زندہ  ہوتے  تو  مسئلہ  کشمیر  حل  ہو  چکا  ہوتا۔ وزیر اعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے  قائد عوام نے ملک کو متفقہ  آئین اور پارٹی کو دستور دیا  جس  پر  پارٹی قیادت آج بھی عمل پیرا  ہے۔