Friday, April 26, 2024

ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو وہ بھی موجودہ پیپلزپارٹی کی کرپشن پر احتجاج کرتے، فواد چودھری

ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو وہ بھی موجودہ پیپلزپارٹی کی کرپشن پر احتجاج کرتے، فواد چودھری
April 5, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری نے کہا ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو وہ بھی موجودہ پیپلزپارٹی کی کرپشن پر احتجاج کرتے۔

فواد چودھری نے کہا کرپشن کے نشے کے عادی افراد کا علاج ہو تو مزاحمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے ہی ابو بچاؤ ٹرین مارچ ناکام ہوچکا ہے۔ بہتر ہوگا پیپلزپارٹی اپنی کرپشن کے خلاف احتجاج کرے۔

 فواد چودھری بولے تقاریر، چیخ وپکار اور دھمکیاں ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتیں۔ سڑکوں پر ضرور آئیں قوم آپ کا حساب خود لے گی۔

 ادھر عثمان بزدار نے کہا پیپلزپارٹی کو اربوں کی کرپشن کا جواب دینا ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی۔