Friday, May 17, 2024

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ،عیدلاضحیٰ بارہ اگست بروز پیر ہو گی

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ،عیدلاضحیٰ بارہ اگست بروز پیر ہو گی
August 3, 2019

کراچی (92 نیوز) ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدلاضحیٰ بارہ اگست بروز پیر ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔ اجلاس میں علما کے علاوہ چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکیات نے بھی شرکت کی۔

رویت ہلال کا اعلان مفتی منیب الرحمٰن نے  چاند دیکھے جانے کی 72 شہادتیں موصول ہونے پر کیا۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں عیدلاضحیٰ بارہ اگست بروز پیر ہو گی۔ دوسری طرف وفاقی گورنمنٹ نے عیدلاضحیٰ پر اگست بارہ سے پندرہ تک چھٹیاں اعلان کر رکھی ہیں۔

 سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند گزشتہ روز دیکھا گیا تھا۔ سعودی عرب میں عیدالضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 10 اگست  کو ادا کیا جائے گا۔