Sunday, September 8, 2024

ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان میں عیدقربان دو ستمبر کو ہوگی

ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان میں عیدقربان دو ستمبر کو ہوگی
August 22, 2017

 کراچی (92 نیوز) ذالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں  کو ملک کے کسی بھی حصے سے ذالحج  کے چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی  جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے باضابطہ اعلان کیا کہ یکم ذالحج جمعرات کو ہو گی ۔ اور پاکستان میں عیدقربان دو ستمبر بروز ہفتہ منائی جائے گی ۔

مرکزی اور زونل کمیٹیوں میں علما کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات اور محکمہ مذہبی امور کے حکام بھی شریک ہوئے ۔

دوسری طرف سعودی عرب میں آج یکم ذالحج ہے ۔اور حج بروز جمعرات 31اگست کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحی یکم ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔