Thursday, April 18, 2024

ذوالحج کا چاند نظر آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں ،قیمتیں سن کر شہری کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

ذوالحج کا چاند نظر آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں ،قیمتیں سن کر شہری کانوں کو ہاتھ لگانے لگے
September 4, 2016
لاہور(92نیوز)عیدقربان کا چاند نظر آتے ہی مویشی منڈیاں بھی سج گئیں جانوروں کی قیمتیں سن کر شہری کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔ تفصیلات کےمطابق عید قریب آتے ہی لاہوریوں نے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا چھٹی کے دن عام دنوں کے مقابلے رش زیادہ دکھائی دیا۔ خریدار جانوروں کی قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگےشہریوں کا کہنا ہے کہ قیمت اتنی زیادہ مانگی جا رہی ہے کہ بحث بھی نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ایک تو جانور مہنگے ملے ہیں دوسرا منڈی  کے اخراجات اتنے زیادہ ہیں کہ جانور کی قیمت ہی  پوری ہو رہی ہے۔