Monday, September 16, 2024

ذاتی گاڑیوں کو بطورٹیکسی چلانے والوں کی شامت آگئی

ذاتی گاڑیوں کو بطورٹیکسی چلانے والوں کی شامت آگئی
January 31, 2017
لاہور(92نیوز)ذاتی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی چلانے والوں کی شامت آ گئی محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے گاڑیوں کو پکڑ کر جرمانے کرنا شرو ع کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے تمام غیر قانونی طور پر چلنے والی کیب کمپنیوں اور اپنی ذاتی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ اب تک محکمہ ٹرانسپورٹ سو سے زائد گاڑیاں اور ڈرائیوروں کو پکڑ چکی ہے جبکہ فی گاڑی دو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کرچکی ہے۔ ایک طرف اوبر،کریم اور اے ون کمپنیوں میں شامل افراد شہریوں کو ایک آن لائن آرڈر پر گھر سے ان کی منزل تک پہنچاتے ہیں تو دوسری طرف وہ افراد جن کے گھر کا چولہا ان کمپنیوں کی بدولت چلتا ہے وہ بھی محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو کوسنے لگے ہیں۔ اوبر کے ڈرائیورز بڑی پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ کئی طلبہ جو تعلیم کے ساتھ ساتھ گاڑی چلا کر اپنے تعلیمی اخراجات برداشت کرتے تھے انہوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔