Monday, May 13, 2024

ذاتی زندگی میں مداخلت پر شرم آنی چاہئے ،عمران خان صحافی کے سوال پر سیخ پا

ذاتی زندگی میں مداخلت پر شرم آنی چاہئے ،عمران خان صحافی کے سوال پر سیخ پا
November 3, 2015
پشاور(92نیوز)ریحام خان سے متعلق سوال پر عمران خان صحافی پر برس پڑے اور کہا کہ ذاتی زندگی میں مداخلت پر انہیں شرم آنی چاہیئے۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے حکمران جماعت پر تنقید کے نشتر برسانے کےلئے پوری پریس کانفرنس کرڈالی ،مگر خود سے متعلق پوچھے ایک سوال کا جواب بھی دینا گوارا نہ کیا  اور الٹا  سوال پوچھنے والے صحافی کو  ہی لتاڑ ڈالا۔ عمران خان اور ریحام  خان میں طلاق  کی خبریں  کئی روز سے ملکی اور غیرملکی میڈیا میں زیر بحث ہیں  مقامی صحافی نے خان صاحب کی مردم شناسی سے متعلق سوال پوچھ لیا  تو خان صاحب غصے سے پھٹ پڑے اورصحافی کو اخلاقیات کا خوب سبق پڑھایا۔ عمران  خان کی صحافیوں سے تلخ کلامی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ پسند اور مزاج  کے خلاف جب کبھی  بھی کوئی سوال پوچھا گیا انہوں نے اپنا  یہ روپ دکھانے میں کبھی دیر نہیں کی ۔