Sunday, May 19, 2024

ذاتی استعمال کیلئے ایمبولینس نہ دینے پر ایم ایس صدر اسپتال مظفرگڑھ کاریسکیواہلکار پرتشدد

ذاتی استعمال کیلئے ایمبولینس نہ دینے پر ایم ایس صدر اسپتال مظفرگڑھ کاریسکیواہلکار پرتشدد
December 29, 2018
مظفر گڑھ (92 نیوز)مظفرگڑھ میں ذاتی استعمال کیلئے ایمبولینس نہ دینے پرڈپٹی ایم ایس صدر اسپتال نے ریسکیو اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ریسکیو اہلکار اسپتال کی ایک کرسی پر بیٹھا موبائل پر بات کر رہا ہے کہ اچانک ڈپٹی ایم ایس اسپتال صدر مظفر گڑھ ساتھیوں کے ہمراہ آکر دھاوا بول دیتا ہے ۔ پاس موجود  اسپتال عملے اور ریسکیو اہلکار نے  ڈپٹی ایم ایس کو متاثرہ اہلکار سے دور کیا  مگر ڈپٹی ایم ایس نے  بار بار اہلکار پر حملہ آور ہونے کی کوششیں کی ۔