Thursday, April 25, 2024

ذات دی کوڑھ کرلی تے شہتیراں نوں جپھے ، فوادچودھری کا رانا مشہود کے بیان پرردعمل

ذات دی کوڑھ کرلی تے شہتیراں نوں جپھے ، فوادچودھری کا رانا مشہود کے بیان پرردعمل
October 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے کے بیان نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ، گو کہ مسلم لیگ ن کے ہی رہنماؤں کی جانب سے رانا مشہود کے بیان  کی تردید کی جارہی ہے مگر رانا مشہود کے چرچے ہر زبان پر ہونے لگے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  رانا مشہود کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا  رانا مشہود صاحب سمجھ رہے ہیں کہ ان کے کہنے سے کسی کو فرق پڑ جائے گا،  پنجابی کا محاورہ ہے کہ ذات دی کوڑ ھ کرلیتے شہتیراں نوں جپھے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ رانا مشہود بے چارے کو مذاکرات کا کیا پتہ ، ان سے زمینوں پر قبضوں کا پوچھتے۔