Thursday, May 9, 2024

دیہات میں والی بال کی مقبولیت انتہا کو پہنچنے لگی

دیہات میں والی بال کی مقبولیت انتہا کو پہنچنے لگی
February 15, 2019
 سرگودھا (92 نیوز) والی بال ایسا کھیل ہے جو نو عمر لڑکوں سے لیکر جوانوں تک یکساں مقبول ہے اور دیہات میں تو اس کی مقبولیت انتہا کو پہنچ رہی ہے۔ ویسے تو شوق اپنا اپنا لیکن والی بال ایسا کھیل ہے جو سرگودھا کے عوام شوق اور جستجو کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ سہ پہر کے بعد چھوٹے چھوٹے گراؤنڈ میں نیٹ لگنا شروع ہو جاتے ہیں اور پھر کھلاڑیوں میں خوب مقابلہ ہوتا ہے۔ شوٹنگ والی بال کے کھلاڑی مستقل جگہ نہ ملنے اور حکومتی عدم سرپرستی سے نالاں دیکھائی دیتے ہیں۔ شہر تو شہر دیہات میں بھی یہ کھیل مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔ بڑوں کے ساتھ بچے بھی والی بال شوق سے کھیلتے ہیں اور پوائنٹ حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ اس کھیل کی پسندیدگی کا عالم یہ کہ شائقین میچز دیکھنے کیلئے وقت ضرور نکالتے ہیں۔ ان چھوٹے گراؤنڈز میں ایسے ہیرے کھلاڑی موجود ہیں جنہیں صرف تراشنے کی ضرورت ہے۔ والی بال کا کھیل دیہات میں انتہائی مقبول ہے اگر حکومت توجہ دے تو یہاں سے ایسے کھلاڑی مل سکتے ہیں جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔