Friday, May 17, 2024

دیگر صوبوں میں سپلائی روکنے پر پنجاب میں آٹا وافر مقدار میں ملنے لگا

دیگر صوبوں میں سپلائی روکنے پر پنجاب میں آٹا وافر مقدار میں ملنے لگا
December 29, 2020

لاہور (92 نیوز) آٹا بحران پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کی حکمت عملی کام کر گئی، دیگر صوبوں میں سپلائی روکی گئی تو شہریوں کو آٹا وافر مقدار میں ملنے لگا، جبکہ قیمت میں بھی کمی کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے کڑی نگرانی!، سرکاری گندم کی سپلائی کم ہونے کے باوجود پنجاب کی مارکیٹس میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بارڈرز پر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کڑی نگرانی سے شہریوں کو ریلیف ملنے لگا۔

پنجاب سے باہر گندم نہ جانے سے گرائنڈنگ میں اضافہ ہوا جس سے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے میں 10 روپے کی کمی کر دی گئی۔

سرکاری گندم کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے سے کم ہو کر 850 روپے ہو گئی۔

چیئرمین آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی یوسف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کے بحران پر قابو پانے سے سپلائی میں کافی بہتری آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔