Friday, May 3, 2024

دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی گرمی عروج  پر، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ، مزید بڑھنے کا امکان

دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی گرمی عروج  پر، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ، مزید بڑھنے کا امکان
May 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مئی کے وسط میں ہی سورج کا پارہ مزید  چڑھ گیا۔ لاہورمیں درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جا پہنچا۔ گرمی کے ستائے شہری ٹھنڈے مشروبات پی کر موسم کی سختی سے  بچنے کی کوشش کرتے رہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی سورج نے اپنے تیور دکھائے۔ گرمی کی شدت سے بچائو کے لیے شہری  مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ کوئی سر ڈھانپے نظر آیا اور کسی نے ٹھنڈے مشروبات  کو گرمی کا توڑ بنایا۔ سخت گرمی  کے دوران  گھروں سے باہر کام کاج کے لیے نکلنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو بس سٹاپوں پر سائے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنا چاہیے۔ محکمہ موسمیات نے مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام  گرمی سے بچائو کے لیے ٹھنڈے مگر معیاری مشروبات استعمال کریں تاکہ پیٹ کے امراض سے بچا جا سکے۔