Thursday, April 18, 2024

دیپک چاہر کا ٹی 20 کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ

دیپک چاہر کا ٹی 20 کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ
November 11, 2019

نئی دہلی ( 92نیوز)  بھارتی باؤلر دیپک چاہر نے  ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں  بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارتی فاسٹ باؤلر نے بنگلہ دیش کیخلاف سات رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اس سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اسپنر اجینتا مینڈس کے پاس تھا  جنہوں نے آٹھ رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دیپک  چاہر نے میچ میں ہیٹرک بھی کی۔

دیپک چاہر نے اپنے پہلے ہی اوورکی چوتھی گیند پر بنگالی اوپنر لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ اگلی ہی گیند پر سوما سرکار کو بھی میدان بدر کر دیا۔

بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ بھی  دیپک چاہر نے ہی حاصل کی ۔ جب انہوں نے بارہویں اوور کی آخری گیند پر محمد مٹھن کو آؤٹ کیا۔

سترہویں اوور کی آخری گیند پر  چاہر نے سفی اللہ اسلام کو  پویلین کی راہ دکھائی  ، اپنے اگلے اوور کی پہلی  گیند پر مستفیض الرحمان  کو آؤٹ کر کے بھارت کے چوتھے باؤلر بن گئے جنہوں نے ٹی 20 اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اگلی گیند پر امین الاسلام  کا شکار کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی  اور ساتھ ہی بنگالی ٹیم کو آل آؤٹ کیا۔