Thursday, May 9, 2024

دیوسائی بیس کیمپ کو نوجوانوں نے کھیل کے گراؤنڈ میں تبدیل کردیا

دیوسائی بیس کیمپ کو نوجوانوں نے کھیل کے گراؤنڈ میں تبدیل کردیا
February 8, 2021

دیوسائی (92 نیوز)دنیا کی چھت کے نام سے مشہور دیوسائی بیس کیمپ کو مقامی نوجوانوں نے کھیل کے گراؤنڈ میں تبدیل کردیا ، برفیلے میدان میں اسکی مقابلے جاری ہیں ۔روایتی میوزک پر بچوں اور جوانوں نے رقص بھی کیا۔

دیوسائی کے برفیلے میدان میں اسکیئنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے ، روایتی میوزک پر بچوں اور جوانوں کے رقص نے تقریب کو چارچاند لگا دیے ۔

ضلع استور کے علاقہ داسخریم چلم میں 9ہزار فیٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی بیس کیمپ میں ونٹر ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے مقامی نوجوانوں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے برفانی میدان میں اسکیئنگ کے مقابلے منعقد کرائے، نوجوانوں نے اسکیئنگ میں اپنی مہارت کے خوب جوہر دکھائے۔

وسیع ،عریض میدان میں اسکینگ کے مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں دلکشن نظارے پیش کررہے تھے ۔سیاحوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہاں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے تو سرمائی سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔